شمالی آئرلینڈ پولیس کاری (Policing) بورڈ کی ویب سائیٹ میں خوش آمدید۔

پولیس کاری بورڈ 19 اراکین پر مشتمل ایک خود مختار ادارہ ہے جو شمالی آئرلینڈ کے تمام لوگوں کے لئے ایک مؤثر، کارگزار، جوابدہ اور منصفانہ پولیس سروس کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے تمام کمیونٹی کا اعتماد حاصل کرے گا۔

ہمارا کام مندرجہ ذیل پر محیط ہے:

 پولیس سروس برائے شمالی آئرلینڈ (PSNI) کی نگرانی  انسانی حقوق

 کمیونٹی کی شمولیت      تحقیق اور اعداد وشمار

 ڈسٹرکٹ پولیس کاری شراکتیں     کمیونٹی اور پینشن

رابطہ

آپ ہم سے کئی طریقوں سے رابطہ کرسکتے ہیں:

آپ ہم سے مندرجہ ذیل فون نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں:

028 9040 8500

اگر آپ ہم سے فون کے ذریعے رابطہ کررہے ہیں تو براہ مہربانی خیال رکھیئے کہ ہمارا عملہ کئی زبانیں بولنے والا نہیں ہے اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں فون پر جواب نہیں دے سکے گا۔ تاہم، ہمیں آپ کی جانب سے خط، فیکس یا ای میل وصول کرکے خوشی ہوگی۔ اگر یہ انگریزی کے علاوہ کسی دیگر زبان میں ہے تو ہم اس کا ترجمہ کرا کے آپ کو جواب دیں گے۔

اگرچہ بورڈ آپ کی درخواست پر جواب دینے کے لئے ہر ممکن کوششیں کرے گا، لیکن بورڈ کی کسی اشاعت کی ترجمہ شدہ نقول فراہم کرنا ہمیشہ ممکن نہیں ہوسکے گا۔ انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں معلومات کی درخواستوں کو سنبھالتے ہوئے بورڈ انگریزی کے علاوہ کسی دیگر زبان میں معقول جواب کی فراہمی پر آنے والی مجموعی لاگت کو زیر غور لائے گا۔ اگرچہ بورڈ اپنے تمام صارفین کے ساتھ مؤثر رابطہ کرنے اور اپنی سروسز کے صارفین کی ضروریات پر پورا اترنے کو یقینی بنانے پر کاربند ہے، بعض مرتبہ بورڈ درخواست کردہ زبان میں معلومات کی فراہمی سے قاصر ہوگا۔

آپ ہمیں مندرجہ ذیل پتے پر خط لکھ سکتے ہیں:

Northern Ireland Policing Board
Waterside Tower
31 Clarendon Road
Clarendon Dock
Belfast BT1 3BG

آپ ہمیں مندرجہ ذیل نمبر پر فیکس پیغام بھیج سکتے ہیں:

028 9040 8525

آپ ہمیں مندرجہ ذیل پتے پر ای میل بھیج سکتے ہیں:

information@nipolicingboard.org.uk

ٹیکسٹ فون:

028 9052 7668

نقشہ جات

اگر آپ کسی اجلاس میں شرکت کے لئے پولیس کاری بورڈ آرہے ہیں تو ہمارا پتہ تلاش کرنے میں آپ کی مدد کے لئے نقشے دستیاب ہیں۔

کلیرن ڈن ڈاک (Clarendon Dock) میں پولیس کاری بورڈ کا محل وقوع ظاہر کرنے والا ایک مقامی نقشہ دستیاب ہے۔

شمالی آئرلینڈ کے دیگر حصوں سے کلیرن ڈن ڈاک تک پہنچنے کے لئے ایک نقشہ دستیاب ہے۔

ہم سے رابطہ کیجیئے

twitterfaceFacebook and Twitter

Visit us on Facebook and follow us on Twitter: @nipolicingboard